4 اگست 2016 - 17:07
ایران میں سرمایہ کاری کے اچهے مواقع موجود ہیں: ڈاکٹر لاریجانی

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں غیرملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں غیرملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں.

یہ بات علی لاریجانی نے ایرانی شہر قم میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ حکام کو چاہیے کے وہ اسلامی جمہوریہ ایران میں موجود سرمایہ کاری کے وسیع مواقعوں سے متعلق غیر ملکی سرمایہ کاروں کو آگاہ کریں تاکہ ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا سکے.

انہوں نے کہا کہ تاجروں اور سرمایہ کاروں کی جانب سے سرمایہ کاری کے حوالے سے تمام ضروری شرائط کو تسلیم کیا جانا چاہیے.

ایرانی پارلیمنٹ اسپیکر نے مزید کہا کہ جوہری معاہدے کے نفاذ کے پس منظر میں اسلامی جمہوریہ ایران میں غیرملکی سرمایہ کاری کے لئے وسیع مواقع میسر ہوئے ہیں.

اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ غیرملکی سرمایہ کاری کے حصول کیلئے حکومت اور پارلیمنٹ کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینی ہو گی.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲